اسلام آباد(س۔ر)گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس علی ڈار خٹک نے ملاقات کی ہے اور ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان نے ایڈیشنل آئی جی کو کہا کہ موٹر وے پولیس کو قراقرم ہائے وے تھاکوٹ کے پی کے سے خنجراب ٹاپ گلگت بلتستان تک تعیناتی کے لیئے اقدامات کرے تاکہ ملک کے دیگر صوبوں سے گلگت بلتستان کا سفر کرنے والے مسافرین کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ گورنرگلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس علی ڈار خٹک نے یقین دہانی کرائی کہ وہ قراقرم ہائے وے تھاکوٹ پل تا خنجراب پاس موٹر وے پولیس کی تعیناتی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور گلگت بلتستان میں موٹر وے پولیس کا دفتر بھی جلد قائم کیا جائے گا۔
45