24

ماحولیات تبدیلی کے سبب گلگت بلتستان کا ایکوڈسٹرب ہوگیا تو پورے پاکستان کی فوڈ سکیورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے

گلگت (س۔ر)بارشوں اوربرفباری کے پیش نظرحکومت فوری ایمرجنسی نافذ کرے اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں، اپوزیشن لیڈر نقل و حمل کو برقررار رکھنے ، سڑکوں کی بحالی اور دیگر تمام ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جی بی ڈی ایم اے، ریسکیو اور دیگر متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کریں، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث گلگت بلتستان سب سے زیادہ متاثر ہے، وفاقی حکومت کے آگے صوبہ اس ایشو کو اٹھائیں، اپوزیشن لیڈرمستقل بنیادوں پر ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو ترجیح اول پر رکھیں، ماحولیات تبدیلی کے سبب گلگت بلتستان کا ایکوڈسٹرب ہوگیا تو پورے پاکستان کی فوڈ سکیورٹی خطرے میں پڑ سکتا ہے، اپوزیشن لیڈر جی بیریاست ماحولیاتی تبدیلی کویکسر نظر انداز کر رہا ہے جو کہ کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ بن سکتا ہے، اپوزیشن لیڈر ریاستی ادارے ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کی حساسیت کو درک کریں اور پیش بندی کے لیے اقدامات اٹھائیں، گلگت بلتستان میں گلیشئرز کی پگھلاو میں اضافہ ہو رہا ہے اسکے نتیجے میں ملک میں قحط تک کی نوبت آسکتی ہے، اپوزیشن لیڈرڈی فارسٹریشن ، گلیشئر کا پگھلاواور ماحولیاتی تبدیلی کو روکا نہ گیا تو مستقبل میں بڑے چیلنجز آئیں گے، اپوزیشن لیڈر پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچانا ہے تو اقدامات کا آغاز جی بی سے کرنا ہوگاتاکہ کسی بھی مسئلہ کے لئے ہمیں بروقت تیار ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں