20

عمائدین سے مل کر کونیس کو ماڈل ویلج بنانے کےلئے کام کا آغاز

سکردو (پ۔ر) کمشنر بلتستان نجیب عالم کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر حمزہ مراد نے ضلع گانچھے کے گاؤں کونیس کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل کمشنر حمزہ کے ہمراہ ایکسیئن بی اینڈ ار، ایکسئین واٹر اینڈ پاور ، ڈپٹی ڈائریکٹر جی بی ڈی ایم اے اور اسسٹنٹ کمشنر خپلو بھی ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل کمشنر حمزہ مراد نے اس دوران عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کونیس کو “ماڈل ویلج” بنانے کےلئے حکام بالا بڑی دلچسپی لے رہے ہیں اور ہمارا یہ دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر نے ضلع گانگچھے کی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مقامی عمائدین سے مل کر کونیس کو ماڈل ویلج بنانے کےلئے کام کا آغاز کریں تاکہ اس خوبصورت گاؤں کو تمام تر قدرتی آفات سے محفوظ تمام تر وسائل سے مزین ایک مثالی گاؤں بنانے کا کمشنر کا خواب پورا ہو۔ حمزہ مراد نے گانگچھے انتظامیہ سے کہا کہ تمام تر مشاورت میں مقامی ابادی کو شامل رکھیں تاکہ ہم اپنے مقصد میں صحیح تر کامیابی حاصل کرسکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں