54

ایڈیشنل کمشنر بلتستان، اسسٹنٹ کمشنر سکردو ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت سکردو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ سکردو کے ہمراہ سدپارہ کا دورہ

سکردو (س۔ر) کمشنر بلتستان نجیب عالم کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر بلتستان حمزہ مراد نے بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر سکردو ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت سکردو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ سکردو کے ہمراہ سدپارہ کا دورہ کیا۔ سدپارہ گاؤں کو ماڈل ویلج بنانے کےلئے اقدامات میں تیزی ایڈیشنل کمشنر نے سدپارہ کے پانچ مواضعات کے سر کردگان سے بیٹھک کی اور تمام شعبہ جات بلخصوص تعلیم اور صحت میں بہتری لانے کی ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کی۔ سدپارہ کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر بلتستان حمزہ مراد نے کہا کہ سدپارہ گاؤں کو ماڈل ویلج بنانے کےلئے کمشنر بلتستان اور ان کی ٹیم پوری طرح سے کوشاں ہیں ہمارا یہ دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔حمزہ مراد نے کہا کہ سدپارہ کی سر زمین بڑی زرخیز ہے جہاں سے نامور کوہ پیماء نکلے جنہوں نے ملک وقوم کا نام روشن کیا یہی وجہ ہے کہ حکومت ان قومی ہیروز کے آبائی گاؤں کی تعمیر و ترقی پر گہری دلچسپی لے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں