گلگت ،اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کی وزیراعلٰی گلگت بلتستان سے ملاقات، گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال بلخصوص گندم ایشو اور مالی بحران پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عوام سخت سردی میں احتجاج پر ہے اور گندم کے ایشو کو حل کرنے اور مالیات بحران کو دور کرنے کے لیے صوبائی حکومت وفاق کے خلاف جو بھی اقدام اٹھائے اپوزیشن اس ساتھ کھڑی ہوگی۔ اپوزیشن اراکین بھی عوامی ایشیوز کے حل کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گےاور اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
52