85

مرحوم جمشید دکھی کی کتاب “تصویر درد” کی تقریب رونمائی

اسلام آباد(س۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد میں حلقہِ اربابِ ذوق گلگت کے زیر اہتمام مرحوم جمشید دکھی کی کتاب “تصویر درد” کی تقریب رونمائی ہوئی۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر نجیبہ عارف تھیں۔میر محفل سابقہ وازیراعلی گلگت بلتستان شیرجہان میر تھے اس پروگرام میں گلگت بلتستان بھر کی معروف ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ جس میں صدر حلقہِ اربابِ ذوق گلگت پروفیسر امین ضیا خواجہ مہرداد احسان دانش عبدالخالق تاج احمد سلیم سلیمی حلیم فیاضی نظیم دیا غلام عباس نسیم و دیگر نے جمشید دکھی کے شخصی اور فنی محاسن پر گفتگو کی، دکھی مرحوم کے علمی اور ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں