34

گندم ایشو پر لئے گئے فیصلے کو معاشی صورتحال اور متوقع غذائی بحران کے پیش نظر ناگزیر قرار دیا

گلگت : چیف سیکریٹری آفس کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض مقامی اخبارات میں کل سکردو میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی گندم ایشو پر رائے کو حقائق کے برعکس پیش کیا گیا ہے، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کابینہ کے گندم ایشو پر لئے گئے فیصلے کو معاشی صورتحال اور متوقع غذائی بحران کے پیش نظر ناگزیر قرار دیا تھا اور وفاقی حکومت سے اضافی گرانٹ کے حوالے سے کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا صوبائی حکومت گندم ایشو پر وفاقی حکومت سے رابطے میں ہے اوراس دیرینہ مسلہ کے پائیدار حل کیلئے حکمت عملی وضع کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں