وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابقہ قبائلی اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، چاہتے ہیں کہ سابقہ قبائلی اضلاع کے شہری مکمل طور پر قومی دھارے میں شامل ہوں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، ساجد خان، محمد اقبال خان، ملک فخر زمان خان اور جواد حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ قبائلی اضلاع کی ترقی اولین ترجیح ہے، چاہتے ہیں کہ سابقہ قبائلی اضلاع کے شہری مکمل طور پر قومی دھارے میں شامل ہوں