39

دریائے سندھ سے پانی کو اپ لیفٹ کرنے کے لئے سندوس اور چھومک میں تین سائیڈز مختص

گلگت(س۔ر)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے سدپارہ ڈیم کا دورہ کیا پروجیکٹ ڈائریکٹر واپڈا نے پانی و بجلی، ڈیم میں پانی کی سطح اور ڈیم سے پانی کا اخراج، شتونگ نالہ اور پھیالونگ نالہ ڈائیورجن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پھیالونگ نالہ ڈائیورجن کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ کنسیپٹ پیپر اورپی سی ون فوراً جمع کریں تاکہ اس دفعہ کے پی ایس ڈی پی میں بھیج کر اسی سیزن کے اوپن ہونے تک منظوری لے لیا جائے اور پھیالونگ نالے کو دو یا تین سیزن سے پہلے جلدی مکمل کرنے کی ہدایات بھی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پانی بحران کو کم کرنے کے لئے 12 کروڑ کی ایک اور بورینگ سکیم کی منظوری دی گئی جو ضرورت کے تحت مختلف مقامات انسٹال کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے سندھ سے پانی کو اپ لیفٹ کرنے کے لئے سندوس اور چھومک میں تین سائیڈز مختص کی گئی ہے ان کی فزیبلٹی کو جلد از جلد مکمل کر کے فورم سے منظوری دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا پاور ہاؤس فیز ون, فیزٹو، فیزتھری اور فیزفور کو محکمہ برقیات کو دینے کے لئے  جو کوڈل فارمیلیٹز ہے ان کو پورا کرنے کے لئے چیف انجینئر بلتستان، ڈپٹی کمشنر سکردو اور واپڈا حکام کو ہدایات دی کہ وہ مکمل ورکنگ کر کے رپورٹ ارسال کریں تاکہ بجلی کی ترسیل مؤثر طریقے اور نظام کے تحت عوام الناس تک پہنچایا جا سکےاور لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں