گلگت(س۔ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں گلگت بلتستان میں بجلی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری۔سیکریٹری پانی و بجلی گلگت بلتستان کی ہدایت پر خطے کے دسویں اضلاع میں بجلی کی غیر قانونی کنکشن, خراب میٹرز،نادہندگان ، اور چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے.عوام الناس سے بجلی کے بلز بروقت ادا کرنے کیلئے اپیل کی گئی ہے۔اس حوالے سے چیف انجینئر محکمہ برقیات غلام مرتضیٰ نے کہا ہے گلگت ڈویژن میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔3 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کارگاہ،3.2 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نومل،3.5 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بگروٹ اور .5 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جگلوٹ گورو رواں سال جون،جولائی میں سسٹم میں داخل ہوں گے،جس کے نتیجے میں بجلی کی ترسیل میں بہتری آئے گی۔انہوں نے مذید کہا کہ اس سال بارش اور برف باری نہ ہونے کی وجہ سے پانی کے مقدار میں کمی کے باوجود صارفین کو لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے کیلئے محکمہ برقیات دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں گلگت شہر میں دن کو 2 گھنٹے اور رات کو 2 گھنٹے بجلی فراہم کررہے ہیں اور ہر دوسرے،تیسرے روز چار سے پانچ گھنٹے بجلی فراہم کررہے ہیں۔یہ مسئلہ صرف گلگت اور ملحقہ علاقوں میں ہے باقی بگروٹ،جلال باد، نومل،نلتر،اور دیگر علاقوں میں بجلی کی بہترین ترسیل جاری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری پانی و بجلی گلگت بلتستان کی خصوصی دلچسپی کے باعث محکمہ برقیات ہر وقت اپنے معزز صارفین کی خدمت اور بہتر انداز میں بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے،اس حوالے سے سیکرٹری پانی و بجلی سجاد حیدر نے عوامی مسائل کے حل کے لیے کمپلینٹ سیل کا بھی اجراء کیا ہے،انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق بجلی کو استعمال کریں اور فضول بجلی کے استعمال سے اجتناب کریں۔جس کا باقاعدہ نمبر 920309-05811 مختص شدہ ہے،جسکے ذریعے صارفین بجلی کی فراہمی کے حوالے سے اپنی شکایت درج کرسکتے ہیں۔
68