32

محکمہ صحت اور پولیو مہم میں شامل تمام عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

گلگت(س ۔ر) پولیو کے خاتمے کے ضلعی کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر سکردو کی زیر صدارت شام کے بعد ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ آفیسران اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریویو اجلاس شام کے وقت روزانہ کی بنیاد پر پولیو مہم کے اختتام تک جاری و ساری رہے گا اور مہم کی کامیابی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے پہلے روز محکمہ صحت اور پولیو مہم میں شامل تمام عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ اس سرد موسم میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والے پولیو ٹیموں کے امور قابل تحسین ہیں، اور مہم کے اختتام تک مزید محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایات دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں