سکردو(س ر) ڈپٹی کمشنر سکردو نے ضلع سکردو کے تمام محکمہ جات کے سربراہان کے ہمراہ باغچہ روندو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور عوامی مسائل سن کر ان کے احکامات جاری کیے کھلی کچہری میں باغچہ ،تنگوس ،ژھری خمراہ،داسو اور طورمک کے سرکردگان , عماٸدین ،نمبرارن اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں لوگوں نے اپنے اپنے گاٶں کے موجود مسائل کو پیش کیا، جس میں تعلیم، صحت، سڑکیں، پلوں کی مرمت، بجلی، واٹر چینل اور معاوضہ جات کی اداٸیگی ،ادویات کی فراہمی ،اور زرعی مساٸل سے آگاہ کیا۔ سب سے پہلے، محکموں کے سربراہان نے اپنے محکموں سے متعلق عوام کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کا جواب دیا۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر سکردو نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا باغچہ،تنگوس، خمراہ ، داسو اور طورمک کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے C کلاس ڈسپنسری باغچہ میں نرسنگ کی جلد تعینات کرنے ،مین لاٸن ٹرانسمیشن کو متبادل جگہ پر منتقلی، گندم کی تقسیمات کو مستقل بنیادوں پر باغچہ میں منتقل کرنے کی موقع پر ہدایات دی ،علاوہ ازیں خمراہ اور باغچہ کے پاٸپ لاٸن کے تخمینہ ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کو محکمہ ایل ،جی آر ڈی اور پی ایچ ای کو ہدایات دی اور کہا کہ پاٸب لاٸن ایمرجنسی بنیاد پر تعمیرکیا جاۓ گا، تاہم طورمک پاور ہاوس اور ٹنکی کے معاوضہ کو جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروایا۔ اس کے علاوہ تنگوس میں پراٸمری سکول کی بونڈری وال کی جلد تعمیر کرنے کو کہا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او سکردو کو C کلاس ڈسپنسری میں ادویات کی فراہمی کی ہدایات کی۔ مزید برآں ڈپٹی ڈاٸریکٹر زراعت کو اس سال طورمک ،باغچہ ،خمراہ کے عوام کو پودے فراہم کرنے کو کہا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ باغیچہ میں یہ پہلی کھلی کچہری تھی۔ مقامی لوگ اپنے گاؤں میں تمام ضلعی سرکاری افسران کو دیکھ کر خوش تھے اور ان کی آنکھوں میں عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کی امید دیکھی جا سکتی تھی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سکردو کی جانب سے گورننس کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔
93