گلگت:عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی کور کمیٹی اور مشاورتی کونسل کا مشترکہ اجلاس مقامی ھوٹل میں منعقد ھوا۔اجلاس میں گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے 3600 روپے فی من گندم کی قیمتوں کے اضافےاور فنانس ایکٹ 2023 کے تحت ظالمانہ ٹیکسز کے نفاز کو یکسر مسترد کرتے ھوئے اس فیصلے کو عوام دشمن قرار دیا۔اجلاس میں 7 کلو فی نفر گندم دینے کا اعلان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قرار دیا گیا۔گزشتہ سال بھی گندم کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود نہ عوام کو گندم میسر کی گئی نہ معیار میں بہتری لائی گئی۔
اجلاس نے بلتستان کوآرڈنیشن کمیٹی کی 26 دسمبر سے روزانہ یادگار شہداء پر احتجاجی دھرنوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اور احتجاجی تحریک کو مزید مضبوط کرنے کیلئے گلگت میں عوامی گرینڈ جرگہ بلانے کا بھی فیصلہ کیا۔عوامی جرگے کے بعد تحریک کو منظم انداز میں آگے لے کر چلیں گے اور عوامی حقوق حاصل کرکے دم لینگے۔
گلگت بلتستان کے تمام سٹیک ھولڈرز نے عوامی ایکشن کمیٹی کی عوامی تحریک کا ساتھ دینے کا اعلان کیا اور حکومت کے فیصلے کو غریب دشمن قرار دیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی حکومت اور اس کے چیلوں کو عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی اجازت نہیں دے گی اور 2013 سے بھی مضبوط تحریک چلا کر عوامی طاقت سے اپنے حقوق کا دفاع کریگی۔
57