68

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی مسیحی برادری کو کرسمس ڈے پر مبارکباد

گلگت:وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مسیحی برادری کو کرسمس ڈے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیحی برادری کا ملک کی تعمیر وترقی میں انتہائی مثبت کردار ہے ۔ وزیر اعلی نے پاکستان کے تمام سیحی شہریوں کو کرسمس کی خصوصی مبارک باد دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے تمام مسیحیوں کی مذہبی تقریبات کرسمس پر نیک تمنائیں پیش کرتے ہوۓ دعا کی ہے کہ سیحی برادری کو ان کے اس نیک دن پر خوشی ، امن وامان اور سکھ چین سے مذہبی تقریبات اپنے عقیدے کے مطابق پر جوش انداز میں مناسکیں۔ قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان اور ملکی ترقی میں مسیحی برادری نے قابل فخر کر دار ادا کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں