45

وزیرایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ حسین شاہ نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی

کراچی:وزیر ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ حسین شاہ نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر خصوصی حاضری دی انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی مخلصانہ قیادت، انتھک محنت اور کوششوں سے آزاد اور خودمختار ریاست وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا، ہمیں متحد ہو کر قائد اعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے اور ترقی کے لیے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بہترین سیاسی شعور کی وجہ سے مسلمانان پا ک و ہند انگریزوں اور ہندو سامراج کے سامنے ڈٹ گئے اور قوت ایمانی کے ذریعے ایک الگ آزاد ریاست کے قیام عمل میں آیا
قائد اعظم وطن عزیز پاکستان کا پہلا ، بحیثیت گورنر جنرل محمد علی جناح نے لاکھوں پناہ گزینوں کی آبادکاری، ملک کی داخلی و خارجی پالیسی، تحفظ اور معاشی ترقی کے لئے جدوجہد کی۔ انہوں نے وطن عزیز کو اس وقت متعدد چیلینجز کا سامنا ہے، ہمیں بانی پاکستان کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہر قسم کے اختلافات کو پسے پشت ڈال کر امن ترقی و خوشحالی اور جمہوری رویوں کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن ہمیں یہی پیغام دیتا ہے کہ ہم قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو دنیا کے نقشے میں ایک اعلی مقام دلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں