34

سیکیورٹی کے مخدوش صورتحال کے پیش نظر ریاست کی رٹ کو بحال رکھنا پولیس کی اولین زمہ داری ہے

سکردو (س ر) موجودہ ملکی و بین الاقوامی سیکیورٹی کے مخدوش صورتحال کے پیش نظر تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، داخلی و خارجی چیک پوسٹوں کے انچارجز، ڈسٹرکٹ پولیس لائن کے آفیسر اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور موثر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ سکردو کی سیکیورٹی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لینے کےحوالے سے ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو بحال رکھنا پولیس کی اولین زمہ داری ہے اور قانون کی بالادستی ہر حال میں ہوگی اور قانون سب کےلئے یکساں ہے قانون سے بالاتر کوئی بھی شخص نہیں۔ جو قانون کا احترام کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون ہمارے دل میں احترام ہے اور جو بھی شخص قانون شکنی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے الجھنے گا ان کے خلاف ہر حال میں قانونی کارروائی ہوگی۔ ڈی پی او نے شہر میں ٹریفک کے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انچارج ٹریفک کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عملداری کا حکم دیتے ہوئے حکم دیا کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی کوئی اجازت نہیں موٹر سائیکلوں کے کاغذات سختی کے ساتھ چیک کریں اور چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں