29

ڈویژنل ٹاسک فورس برائے محصولات برقیات کا اجلاس منعقد

گلگت (س ر) کمشنر بلتستان ڈویژن ڈویژن نجیب عالم کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے محصولات برقیات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قائم مقام ڈی آئی جی پولیس بلتستان رینج اسحاق حسین، قائم مقام ایکسن برقیات سکردو کے علاؤہ ڈپٹی کمشنر شگر ، گانچھے اور کھرمنگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں صارفین بجلی کے بقایا جات کے ریکوری کے بابت گفتگو شنید کی گئی۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نے ضلعی انتظامیہ گانچھے، کھرمنگ ، سکردو اور شگر کو ہدایات جاری کی۔ کہ وہ بقایاجات کے جلد حصول کیلئے متحرک حکمت عملی بنائیں۔ اور جن صارفین کے ذمے بقایا جات ہوں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں