23

ایجوکیشنل ٹیسٹنگ کے ذریعے سے خالی آسامیوں پر لیئے جانے والے ٹیسٹ کے اعلان

گلگت ،محکمہ صحت گلگت بلتستان، ایجوکیشنل ٹیسٹنگ کے ذریعے سے خالی آسامیوں پر لیئے جانے والے ٹیسٹ کے نتائج کا فوراً اعلان کریں۔ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کا ابھی تک نتائیج کا اعلان نا کرنا اور میرٹ لسٹ آویزاں نا کرنا ذیادتی ہے۔میرٹ لسٹ کا اعلان نا ہونے سے امیدواروں میں تشویش پائی جارہی ہے اور شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔دوسری طرف حالیہ ٹرانسفر پوسٹنگ اور ملازمین کو اپنے ایل پہ سی والے جگہوں پر بھیجنے سے سکردو ہسپتال کو ٹیکنیکل سٹاف کی شدید کمی کا سامنا ہے۔سکردو ہسپتال سے تنخواہ لینے والے بااثر ملازمین نے ابھی تک اپنی ڈیوٹی جوائن نہیں کیا ہے جس کے سبب ہسپتال کا نظام درہم برہم ہے اور مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔لہٰذا ہمارا حکومت اور محکمہ صیحت کے اعلیٰ زمہ داران سے مطالبہ ہے کہ وہ فوراً محکمہ صیحت کے کامیاب امیدواروں کا اعلان کرے اور خالی آسامیوں پر بھرتیاں کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس کے علاؤہ سکردو ہسپتال سے تنخواہ لینے والے ملازمین کی واپسی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں