40

صحافتی خدمات سرانجام دینے والے عامل صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کیے جائیں گے

گلگت(س ر) گلگت بلتستان کے صحافیوں کیلئے خوشخبری محکمہ اطلاعات نے گلگت بلتستان میں صحافتی خدمات سرانجام دینے والے عامل صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گلگت بلتستان کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے منسلک عامل صحافی ا یکریڈیٹیشن کارڈکے حصول کے لیے ڈائریکٹریٹ آف انفارمیشن گلگت بلتستان سے فارم وصول کرسکتے ہیں۔ فارم مکمل پُر کرنے کے بعد متعلقہ آفس میں 15 جنوری 2024 تک جمع کروائیں۔تمام فارمز کی مکمل چھان بین کے بعد عامل صحافیوں کوایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں