90

گیس چوری : پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید167 گیس کنکشن منقطع، اور23لاکھ40ہزارکے جرمانے عائد

لاہور: سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید167 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 23لاکھ 40ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے ۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 27 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 13کنکشن منقطع کیے اور 1لاکھ20ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے مزید 1FIRبھی درج کی گئی۔بہالپور میں کمپریسر کے استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا گیا۔ راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی 1گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10کنکشن منقطع کیے گئے ۔
شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 15جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3کنکشن منقطع مزید 10ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 9 گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔سیالکوٹ میں کاروائی کے دوران غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع اور60ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 65کنکشن منقطع کیے اور 20لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ایبٹ آ باد میں کاروائی کے دوران ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا۔ مردان میں کاروائی کے دوران 10کنکشن منقطع کیے گئے اور 1لاکھ 10ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 1 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیا گیا ۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں