کراچی(بیورورپورٹ) ایف ایف سی نے سال 2022 کے لیے ٹاپ 25 لسٹڈ کمپنیوں میں لگاتار 13ویں مرتبہ پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں بریگیڈیئر عرفان خان(ریٹائرڈ) کمپنی سیکرٹری اور سید عمران رضوی، منیجر کارپوریٹ افیئرز نے ایف ایف سی کی نمائندگی کی تقریب میں ایوارڈ بریگیڈیئر عرفان خان نے وزیر اعظم پاکستان، جناب انوار الحق کاکڑ سےوصول کیا۔ بریگیڈیئر عرفان خان (ریٹائرڈ) نے کہا کہ یہ ایوارڈ کارپوریٹ اور مالیاتی کارکردگی میں ایف ایف سی کی بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے جو ہمارے تمام اسٹیک ہولڈرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے اعلیٰ معیار اور خاص طور پر ایف ایف سی کی قیادت اور انتظام میں ہمارے قابل شیئر ہولڈرز کے غیر متزلزل اعتماد کا عکاس ہے
85