78

پاسپورٹ پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے بے بنیاد خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،ترجمان

اسلام آباد:عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاسپورٹ پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے بے بنیاد خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کچھ غیر ضروری عناصر سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے عوام میں جھوٹی بے بنیاد خبریں اور بے چینی پھیلا کر ان کا مالی استحصال کرنا چاہتے ہیں۔محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اس بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہے کہ ان بے بنیاد خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہےمحکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ روزانہ کی بنیاد پر معمول کے مطابق پاسپورٹ کا اجراء کر رہا ہے۔ اس حوالے سے یہ واضع کیا جاتا ہے کہ فاسٹ ٹریک کیٹگری میں جمع شدہ پاسپورٹ کی تمام درخواستیں تین (3) کاروباری دنوں میں اور ارجنٹ پاسپورٹ کیٹگری میں جمع شده تمام درخواستیں پانچ (5) کاروباری دنوں میں پرنٹ کی جارہی ہیں۔نارمل پاسپورٹ ایک ماہ کے اندر پرنٹ کیے جارہے ہیں۔عوام الناس کو مزید آگاہ کیا جاتا ہے کہ وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کی خصوصی کوششوں کی بدولت پاسپورٹ کیلئے درکار یمینیشن پیپر کا بڑی تعداد میں بندو بست کر لیا گیا ہے لیمینیشن پیپر کی ایک بڑی کھیپ آج رات محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو موصول ہو جائے گی۔لیمینیشن پیپر کی اس بڑی تعداد میں دستیابی سے ناریل پاسپورٹ کے اجراء کے عمل کو مزید تیز بنایا جاسکے اور نارمل پاسپورٹ کا اجراءاکیس (21) کاروباری دنوں میں ممکن ہو سکے گا۔محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ عوام کے تعاون کا شکر گزار ہے اور اس تناظر میں پیش آنے والی مشکلات کیلئے معذرات خواہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں