54

اقر م ڈیس ایبلیٹی فورم زیر اہتمام اور اے کے آر ایس پی ودیگر اداروں کی تعاون سے تقریب منعقدہ

سکردو (نمائندہ خصوصی) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہاہے کہ معذور وہ لوگ ہیں جو اپنا وقت اور اپنی جوانی کچھ کئے بغیر ضائع کرتا ہے ان خیالات کا اظہار قراقر م ڈیس ایبلیٹی فورم زیر اہتمام اور اے کے آر ایس پی ودیگر اداروں کی تعاون سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مجھے ان غریبوں کی دعاوں کی بدولت نئی زندگی ملی ہے میں جب بیمار ہو ا تو احساس ہوا کہ معذور اور غریبوں کیلئے کیا مجبوری ہے وہ کن مجبوریوں کے ساتھ سخت زندگی گزارتے ہیں اس کے بعد جب بھی معذور اور غریب لوگ جب بھی مجھے کسی بھی تقریب میں دعوت دیتے ہیں میں سارے مصروفیات چھوڑ کر ان کے پروگرامز میں شرکت کرتا ہوں اس کے تقریبات میں شرکت کر کے مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے میں ان خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی طرف سے جو ہوسکتا ہے کرتا رہاہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا قراقرم کوآپریٹیو بنک کے ذمہ داروں سے خصوصی افراد کے تین فیصد کیلئے بات کی ہے اور انہوں نے اس پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور باقی جتنے بھی ادارے جو معذور کوٹے پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں انہیں بھی اس پر عمل درآمد کرانے کیلئے کہوں گا جو کہ ان کا حق ہے آفیسران اور بڑے امیر لوگوں کو ان خصوصی افراد کا کوئی احساس نہیں ہیں میں نے اپنی اسلام آباد کا دورہ چھوڑ کر یہاں آیا ہوں آپ مجھے کوئی پرپوزل بنا کر دیں میں اس کو میں خود لے جاکر وزیر اعلیٰ سے منظور کراوں گا اور دعا کریں کو میں وزیر اعلیٰ بن جاوں میں وزیر اعلیٰ بن جائے تو آنکھیں بند کر کے خصوصی افراد کیلئے کام کروں گا میں ابھی گورنر ہوں لیکن کچھ لوگوں کی خواہش ہے گورنر بھی نہ رہوں ان کے چاہنے یا نہ چاہنے سے میر ی گورنری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا میں گورنر ہو ں اور رہونگا یہ گورنری اور یہ وزیراعلیٰ کے عہدے آنے جانے والی شے ہے انسا ن کے کام آتا ہے تو ان کی نیکی ہے اور ضرورت مندوں کی مدد کرے وہی ان کا کام آتا ہے اس موقع پر اے کے آر ایس پی کی نمائندگی کرتے ہوئے باقرحاجی نے خطاب کرتے ہوئے معزورں کی حقوق اور ان کیلئے اے کے آر ایس پی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے تفصیلی گفتگو کی کے ڈ ی ایف کے چیئر مین حسن بلتی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تنظیم کے اغراض مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تنظیم کے صدر موسیٰ سر دار نے گورنر کو روایتی ٹوپی پہنائے اور انہیں شلڈ پیش کیا تقریب کے آخر میں کے ڈی ایف کے ساتھ تعاون کرنے والے مختلف تنظیموں کے ذمہ دران کو شیلڈ پیش کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں