29

ہائیرایجوکیشن کمیشن پاکستان سے پلیسر گولڈ کے ذخائرتلاش کرنے کامنصوبے حاصل کرلیا۔

گلگت(سپیشل رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ آرتھ سائنسز کی ٹیم نے ڈاکٹر جاوید اختر قریشی کی سربراہی میں نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز(این آر پی یو)کے زیر نگرانی ہائیرایجوکیشن کمیشن پاکستان سے گلگت بلتستان میں دریا کنارے جمع ہونے والے پلیسر گولڈ کے ذخائر تلاش کرنے سے متعلق منصوبے کو حاصل کرلیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کیا۔منصوبے کا مقصد دریا کنارے پائے جانے والے سونے کے ذخائر کو تلا ش کرنا ہے جس سے گلگت بلتستان کے لوگوں کے ذریعے معاش کو بہتر کرنا اور آسانیاں پیدا کرنا ہے اور ساتھ ہی ساتھ سونیوال فیملی کو قدیم طریقے سے سونا نکالنے سے نکال کر جدید سائنسی طریقوں سے ہم آہنگ کراتے ہوئے جدید مشینری تیار کرتے ہوئے مشینری کو چلانے کے لیے تربیت فراہم کیاجائے گا۔تاکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کماسکیں۔یاد رہے کہ جامعہ قراقرم کے وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں گلگت بلتستان کے لوگوں کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے آسان ذرائع ڈھونڈ نے کے لئے شعبہ آرتھ سائنسز کی ٹیم ڈاکٹر جاوید قریشی کی سربراہی میں کام کررہی ہے۔کے آئی یوسینٹ میں فیکلٹی کے لیے مختص تین نشستوں کے لیے انتخابات 7دسمبر 2023کو ہوں گے، شا ہد احمد شگری ریٹرننگ آفیسر مقررہ۔ گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سینٹ میں فیکلٹی کے لیے مختص تین نشستوں کے لیے انتخابات 7دسمبر 2023کو ہوں گے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 7دسمبر 2023کو ہونے والے سینٹ کے تینوں نشستوں کے انتخابات کے لیے قائم مقام رجسٹرار شاہد احمد شگری ریٹرننگ آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔ جبکہ سینئر پروفیسر و مائینگ انجینئرنگ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر خان گل جدون الیکشن کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔فیکلٹی کے مختص تینوں نشستیں جن میں لیکچرر و اسسٹنٹ پروفیسر کی ایک نشست،ایسوسی ایٹ پروفیسر و پروفیسر کی ایک نشست جبکہ خواتین کی ایک نشست موجود ہے۔جن کے لیے نومینیشن فارم جمع ہوچکے ہیں۔ان انتخابات میں مجموعی طورووٹر ز کی کل تعداد 201 ہے جو اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ یونیورسٹی سینٹ میں فیکلٹی کے لیے مختص نشستوں میں سیٹ نمبر 1ایسوسی ایٹ پروفیسر و پروفیسر ز میں تین امیدوار مدمقابل ہونگے جبکہ سیٹ نمبر 2جس میں اسسٹنٹ پروفیسر و لیکچرار میں چار امیدوار ں کے مابین مقابلہ ہوگا اور اسی طرح سیٹ نمبر 3میں 3خواتین امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ کے آئی یونے گرین یوتھ موومنٹ (GYM) کلب کی ایگزیکٹو کونسل 2023-24 کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا۔گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے گرین یوتھ موومنٹ (GYM) کلب کی ایگزیکٹو کونسل 2023-24 کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا۔شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مطابق گرین یوتھ موومنٹ ایگزیکٹیوکونسل سال 2023-24کے لیے شعبہ فارسٹری،وائلڈ لائف مینجمنٹ کے طالب علم ساجد علی کو کیپٹن منتخب کیا گیا،شعبہ انوائرمنٹل سائنسز کی طالبہ تطہیر کوثرکوبطور نائب کپتان، شعبہ فارسٹری کی طالبہ گلفام اسلم جو تھیمیٹک لیڈایگریکلچر اینڈ فارسٹری، شعبہ انوائمنٹل سائنسز کی طالبہ بی بی حجرکو تھیمیٹک لیڈسولیڈ اینڈ لیکوڈ ویسٹ مینجمنٹ، جبکہ شعبہ انوائرمنٹل سائنسز کی طالبہ کنول زہراکو کمیونیکیشن لیڈکے طو پر منتخب کیاگیا۔زیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت گرین یوتھ موومنٹ کے قیام پر وائس چانسلر کے آئی یو انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے نومنتخب ممبران کو مبارکبا د دی ہے اور ان کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور نومنتخب ممبران سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور گرین یوتھ موومنٹ کے مقاصد کوپورا کریں گے۔یاد رہے کہ گرین یوتھ موومنٹ وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کا ایک اقدام ہے، جس کا مقصد پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی موافقت،تخفیف کی قیادت کے لیے تحقیق پر مبنی ایکو بیس انووویشن کو فروغ دینے کے لیے نوجوانوں کو منظم کرنا ہے۔واضح رہے کہ جی وائی ایم اور اس سے وابستہ اقدامات پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے پورے پاکستان کی یونیورسٹیوں کے ذریعے نافذ کیے جاتے ہیں۔جاری کردہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں