30

ضلع شگر کے مضافاتی گاؤں نر اور غواڈو کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)ایس سی او نے ٹیلی کام کی جدید سہولیات کو مزید علاقوں تک وسعت دیتے ہوئے وادی شگر کے گاؤں نر میں ایس کام موبائل سروس مہیا کر دیا ہے۔اس پیشرفت سے نہ صرف ضلع شگر کے مضافاتی گاؤں نر اور غواڈو کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل ہوا ہے بلکہ یہاں پر بسنے والے یوتھ کو ٹیلی کام کی جدید سہولیات موبائل اور انٹرنیٹ کی شکل میں میسر آگئی ہیں واضح رہے کہ اس علاقے میں اس سے پہلے ٹیلی مواصلات کی کوئی بھی سروس موجود نہیں تھی ۔علاقے کے عوام اور نوجوانوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے پاکِ فَوج اور SCO کا شُکریہ اَدا کِیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں