35

جامع مسجد بلال بلاک ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اسلام اباد میں تکمیل قران پاک تقریب

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)جامع مسجد بلال بلاک ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن  اسلام اباد میں تکمیل قران پاک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس کی صدارت جناب الطاف احمد بٹ چیئرمین الجبار فاونڈیشن اور چیئرمین الجبار قرآن اکیڈمی نے کی۔اس تقریب میں حضرت مولانا مفتی بلال کیانی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ امت کو قران کے ساتھ جڑنا بہت ضروری ہے جیسے حالات امت پر ائے ہوئے ہیں اس کے لیے قران کی تعلیم کو فروغ دینا ہوگا ۔مہمان خصوصی حضرت مولانا آفتاب حیدر صاحب نے بھی خطاب کیا اور قران کی تعلیمات اور اتحاد بین المسلمین پر بات کی .اس موقع پر چیئرمین الطاف احمد بٹ صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب مسلمان قرآن کی تعلیمات سے دور ہو گئے تو ان پر مظلومیت اورظلمت کی چادر چھا گئی حفاظ کرام کی تعریف کرتے انہوں نے کہا کہ یہ ہر میدان میں اول نمبر پر ہیں انہوں نے خصوصی طور پر کہا کہ دنیا میں اس وقت مسلمان مظلوم ہیں۔ اور ہم سب نے ذمہ داری ساری حکومتوں پہ ڈال دی ہے ہمارا بھی حق بنتا ہے کہ ہم بھی اپنی آواز اٹھائیں ۔فلسطین اور کشمیر کے حالات پر انہوں نے خصوصی طور پر کہا کہ جب تک ہم لوگ باہر نہیں نکلتے تب تک مظلوم مسلمان پستے رہیں گے اور ان کی نسل کشی جاری رہے گی۔اس موقع پر ڈی بلاک کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں