59

سیکرٹری سوشل ویلفیئر فدا حسین کی زیر صدارت سوشل پروٹیکشن ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس منعقد

گلگت : سیکرٹری سوشل ویلفیئر فدا حسین کی زیر صدارت سوشل پروٹیکشن ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت, تعلیم, منصوبہ بندی, نادرا, بے نظیر انکم سپورٹ, سونی جواری سینٹر فار پبلک پالیسی, پاپولیشن ویلفیئر اور سوشل ویلفیئر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سونی جواری سینٹر فار پبلک پالیسی کے سربراہ اظہار ہنزائی نے سوشل پروٹیکشن انڈومنٹ فنڈ پالیسی کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ تمام محکموں کے نمائندوں نے ڈرافٹ پالیسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر فدا حسین نے تمام شرکاء کی پالیسی ڈرافٹ پر سفارشات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سوشل پروٹیکشن اینڈ انڈومنٹ پالیسی کے نفاذ کیلئے کاوشیں تیز کرنے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں