اسلام آ باد (س ر) ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں رواں سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 2 فیصد اور 43.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ این ایف ڈی سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 5403605 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ملک میں 5299731 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ملک میں 458826 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.8 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال میں ملک میں 429643 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق میں ملک میں 1159626 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43.2 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 809580 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ملک میں 158865 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 122 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ملک میں 71459 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔
54