اسلام آباد، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور آئی ایم ایف میں رواں مالی سال کے آئندہ 8 ماہ میں ٹیکس وصولی پلان پر مذاکرات جاری ہیں جس میں ایف بی آر نے ہر سیکٹر سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس،کسٹمز اور ایکسائز کی مکمل تفصیلات فراہم کردی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات میں پھنسے ٹیکس وصولی کے طریقہ کار پر بھی اتفاق ہونے کا امکان ہے جب کہ ایف بی آر نے جنوری سے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا پلان بھی بنایا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جب کہ نگراn حکومت نے پروگرام پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔نگران حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹیکس ہدف میں کمی کی صورت میں فوری طور پر اضافی اقدامات کیے جائیں گے۔
103