34

غزہ کے شمال میں صہیونی ٹینک کی تباہی/ اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر راکٹ اور مارٹر حملے

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس کے فوجی ونگ شہداء عزالدین القسام بریگیڈ نے آج (پیر) غزہ کی پٹی کے شمال میں صیہونی فوج کے ایک اور ٹینک کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک مختصر بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہم نے ایک صہیونی ٹینک کو نشانہ بنایا جو غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع “بیت لاھیا” کے شمال مغرب میں “السلاطین” کے علاقے میں داخل ہوا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ٹینک کو “الیاسین راکٹ سے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔القسام بریگیڈ نے رعیم کے فوجی اڈے پر بھی راکٹوں سے بمباری کی۔اسلامی جہاد تحریک کے فوجی ونگ سرایا القدس نے بھی اعلان کیا ہے کہ ہم نے غزہ شہر کے شمال مغربی اور جنوبی علاقے سے گھسنے والی صہیونی دشمن کی گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں