42

سکردو میں سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کےلئے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز چوکس رہیں

سکردو،موجودہ عالمی و ملکی سیکیورٹی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع سکردو میں سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کےلئے منظم حکمت عملی بناتے ہوئے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز چوکس رہیں۔ ضلع پولیس کے صدر دفتر میں ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین کی صدارت میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی میٹنگ میں ایس ایس پی اسحاق حسین نے شہر کی مجموعی صورتحال پر جائزہ لیتے ہوئے شرکاء میٹنگ کو جامع اور مؤثر حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری دییے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او روندو کو داخلہ و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے سلسلے کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی ۔ سکردو شہر میں ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے غیر روایتی حکمت عملی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کوتاہی اور غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا پولیس آفیسران اور جوان اپنی زمہ داریوں کو سمجھیں اور ادا کریں تاکہ عوام کی بہتر انداز میں خدمت کا حق ادا ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں