اسلام آباد ،آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی رپورٹ مانگ لی ہے،دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے دسمبر 2023تک رپورٹ فراہم کرنے کیلئے وقت مانگ لیا،آئی ایم ایف مشن نے مذاکرات کے دوران حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات پر پرانے اعدادوشمار کی رپورٹ ماننے سے انکار کر دیا،آئی ایم ایف وفد نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کے جائزہ کیلئے سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کو بھی جانچا، آئی ایم ایف مشن نے سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم سے اپنی پہلی جائزہ رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا گیا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداوشمار کو جانچا جا رہا ہے جس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا جبکہ وزارت خزانہ آئندہ ماہ تک حکومتی ملکیتی ادروں کے نقصانات کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بجھوائے گا۔
66