30

عوام کے جان و مال کے تحفظ پر مامور جوانوں پر حملہ بزدلانہ فعل

گلگت (سپیشل رپورٹر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ ،رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری اور دیگر اراکین کونسل نے بلوچستان پسنی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر مامور جوانوں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے۔اراکین کونسل نے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت اور خاندانوں سے افسوس و تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پاکستان کا امن تباہ کرنے کی سازش ہیں۔پوری قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے اور سیکورٹی فورسز کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور سیکورٹی فورسز ملکر ملک سے تخریب کاری اور دہشتگردی کو جڑ سے اٹھا پھینکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں