68

جاگراں پاور سٹیشن 11 سے 15نومبر رات 12 بجے تک بند رہے گا‘ ترجمان

نیلم،پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(پی ڈی او) آزاد کشمیر کے دفترسے جاری پریس ریلیز میں عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ جاگراں پاور سٹیشن(30.4میگا واٹ) 11نومبر 08:00بجے سے مورخہ 15نومبر رات 12 بجے تک بند رہے گا۔متبادل کے طور پر شہریوں کو نوسیری گریڈ اسٹیشن سے بجلی سپلائی کی جائے گی ۔جاگراں پاور اسٹیشن کی ہنگامی بنیادوں پر بندش پاور سٹیشن کی مرمتی کی وجہ سے کی جا رہی ہے۔ رواں سال برفباری سے پہلے جاگراں پاور سٹیشن کے مختلف حصوں واٹر بیسن اورٹنل کی صفائی کیلئے عمل میں لائی جا رہی ہے۔ مرمتی /صفائی کے بعد پاور سٹیشن کو دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں