61

فلسطین میں ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر امت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے‘ سردار جاوید ایوب

مظفرآباد؍اسلام آباد،پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وزیر وائلڈ لائف فشریز سردار جاوید ایوب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی دہشتگردی سے اس وقت ہزاروں فلسطینی مسلمان شہید ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیل کی دہشتگردی بدستور جاری ہے۔ہزاروں کی تعداد میں بچوں،عورتوں سمیت معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر امت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ان بدترین جنگی جرائم میں نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار امریکہ، برطانیہ،فرانس اور جرمنی براہ راست شامل ہیں۔ اسرائیل فاسفورس بموں سے غزہ پر حملہ آور ہے،انسانیت کے دشمن نے غزہ کے اسپتالوں کو بھی نہیں بخشا اسپتالوں کو بھی اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے،غزہ کے رہائشی علاقوں،  ہسپتالوں،سکولوں، پانی اور خوراک کے ذخائر اور ہر اس جگہ کو تہس نہس کیا جارہا ہے جہاں کوئی فلسطینی شہری موجود ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ ہر طرف لاشیں ہی لاشیں بکھری پڑی ہیں،غزہ میں قیامت کا سماں ہے،ہرروز سینکڑوں کی تعداد میں مسلمان شہید ہورہے ہیں،اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔اقوام متحدہ سمیت دیگر تمام عالمی ادارے جنگ بندی میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں،اسرائیل کی پشت پر امریکہ جیسادہشتگرد ملک کھڑا ہے جو مکمل طورپر اسرائیل کی سپورٹ کررہا ہے،اسے اسلحہ اور فوج فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر مسلمان حکمرانو ں خواب غفلت سے نہ جاگے تو فلسطین کے بعد دیگر مسلمان ممالک کا نمبر لگ سکتا ہے،امریکہ اوراسرائیل جیسے دہشتگرد ممالک نے اس سے قبل بھی مسلمان ممالک میں خو ن کی ہولی کھیلی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ کی بستیاں تباہ ہوچکی ہیں،خوراک،ادویات،پانی اور ایندھن سپلائی سمیت انٹرنیٹ کی سہولت مکمل طورپر بند ہیں 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے نتیجے میں 10ہزار سے بے گناہ فلسطینی شہید جبکہ 40ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔سردار جاوید ایوب ایڈووکیٹنے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کی فلسطینی سر زمین پر دہشت گردی کا نوٹس لے ، فلسطین میں نہتے بچوں کو شہید کرناسفاکیت کی حد اور کربلا کی یاد تازہ کررہی ہے ، اسلامک ممالک کو اسرائیل کی ہٹ دھرمی کابھرپور جواب دینا ہوگاورنہ وہ وقت دور نہیں جب ایک ایک اسلامی ملک کو دو لخت کر دیا جائے گا ، ہمارا یمان ہیکہ ہم مسجد اقصیٰ سمیت خانہ کعبہ کی حفاظت کیلئے اپنی جان دے سکتے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی اور فلسطین میں امریکہ کا ایجنٹ دہشت گرد گروہ اسرائیل اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں وہ وقت دور نہیں جب کشمیر اور فلسطین کے عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں