غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کے مطابق غزہ میں حماس حکومت کے انفارمیشن سینٹر کے سربراہ سلامہ معروف نے بتایا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں دس ہزار سے زيادہ فلسطینی شہری شہید اور لاپتہ ہوئے ہیں جبکہ پچاس فیصد سے زیادہ مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ صیہونی بمباریوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے جسموں پر فاسفورس بم کے آثار موجود ہیں ۔ حماس حکومت کے انفارمیشن سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہيں ہے کہ جب صیہونی حکومت نے ایسے بم اور اسلحے استعمال کئے ہیں جن پر بین الاقوامی سطح پر پابندی لگائي جاچکی ہے۔ سلامہ معروف نے کہا کہ جھوٹ بولنا غاصب صیہونی حکومت کی عادت ہے اور وہ جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کرکے اسپتالوں پر بمباری کررہی ہے۔
68