31

ایف سی این اے کے زیر اہتمام جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ

گلگت،میجر وہاب شہید پولوگراؤنڈ میں ایف سی این اے کے زیر اہتمام جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی گورنر جی بی سید مہدی شاہ اور وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان تھے اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹنٹ جنرل شاہد امتیاز اور فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل بھی موجود تھے۔اس ٹورنامنٹ میں مختلف اضلاع سے ٹیموں نے شرکت کی۔جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کا اوپننگ میچ جی بی سکاوٹس اور جی بی پولیس کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں جی بی سکاوٹس کی ٹیم نے فتح حاصل کی جی بی کی تاریخ کا پہلا میچ تھا جو رات کو منعقد کیا گیا-وہاب شہید پولو گراونڈ میں کھیلے گئے میچ کو شائقین کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا اور محظوظ ہوئے۔میچ کے آخر میں شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں