29

بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر اور سکول انتظامیہ کی بہترین کارگردگی پر ان کی حوصلہ افزا ٸئی

چلاس:ڈاٸریکٹر ایجوکیشن پلاننگ گلگت بلتستان فقیر اللہ نے گورنمنٹ بواٸز ماڈل ہاٸی سکول چلاس میں یکم نومبر 2023 کے یوم آزادی گلگت بلتستان کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خصوصی پیغام میں ڈاٸریکٹر پلاننگ نے طلبا ٕ کو محنت سے پڑھنے اور اساتذہ کرام کو محنت سے پڑھانے کی تلقین کی اور بتایا کہ آزادی کی اصل روح برقرار رکھنے کیلۓنٸی نسل کو تعلیم دیناناگزیر ہے ڈاٸریکٹر پلاننگ نے سکول کے طلبإ کو مختلف پروگراموں میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر اور سکول انتظامیہ کی بہترین کارگردگی پر ان کی حوصلہ افزا ٸئی کیلۓمبلغ (30000)ہزار روپے نقد کیش انعام سکول کے پرنسپل محبوب اللہ کے حوالے کیااور پرنسپل کے خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیاسکول انتظامیہ اور طلبإ نے خصوصی طور پر ڈاٸریکٹر کا بہترین حوصلہ افزاٸی پر شکریہ بھی ادا کیا اور ڈاٸریکٹر صاب کے گزشتہ 5سال کے بہترین خدمات کا اعتراف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں