اسلام آ باد (نیوز ڈیسک ) قومی ایئر لائنکی اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں 2 دن جاری رہنے کے بعد یکم نومبر سے پھر بند کر دی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 19 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ اسلام آباد سے گلگت کے لیے پرواز پی کے 601، 602، 605، 606، دبئی کے لیے پی کے 233، سکھر کے لیے پی کے 631، 632، کراچی کے لیے پی کے 368 اور 369 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ لاہور سے جدہ کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 959، کراچی کے لیے پی کے 303 اور شارجہ کے لیے پی کے 186 منسوخ ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ شارجہ سے پشاور کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 258، ملتان سے کراچی کے لیے پی کے 330، 331، جدہ کے لیے پی کے 840، کراچی سے سکھر کے لیے پی کے 536، 537 اور دبئی سے فیصل آباد کے لیے پی کے 224 بھی اڑان نہ بھر سکی۔
59