35

گانچھے خپلو بازار میں چوری کی وارداتیں محترم ڈی آئی جی بلتستان ریجن فوری نوٹس لیں

خپلو (سپیشل رپورٹر ) صدر عوامی ایکشن کمیٹی گانچھے سید نذر عباس کاظمی نے خپلو مین بازار میں چوری کی ورداتوں کے حوالے سے کہا ہے کہ محترم ڈی آئی جی بلتستان ریجن فوری نوٹس لیں خپلو مین بازار میں چوری کی وارداتیں گنگ چھے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی بدترین ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پولیس رات کو گشت کرنے کی بجائے گھروں میں آرام کرتے ہیں کوئی گشت اور چیک کرنے والا نہیں ہے پولیس آفیسرز گشت کہ ڈیوٹی چیک کرنے کی بجائے عیاشیوں میں مصروف رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے چوری کی وارداتیں مزید بڑھینگے۔ صدر ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ جس دن چوری کی واردات ہوئی ہے اس دن ڈیوٹی پہ مامور پولیس آفیسرز اور جوانوں کی انکوائری کر کے فوری تحقیقات کیا جائے اور غلطی برتنے والوں کو سزا دیا جائے۔بصورت دیگر دکانداروں سے مل کر جلد شدید رد عمل دینگے اور بھرپور احتجاج کرینگے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نا اہلوں کے خلاف۔ساتھ میں دوکانداروں کے اتنے پڑے نقصانات کے باوجود انجمن تاجران کی خاموشی بھی معنی خیز ہے انجمن تاجران کو دکانداروں کی تحفظ کیلئے آواز اٹھانے احتجاج کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کرنا دوکانداروں کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے۔تمام دوکاندار تیار رہیں اسی ایک دو دن کے اندر بھرپور احتجاج کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں