45

فلسطین، کشمیر، عراق، شام اور افغانستان میں انسانی حقوق کی پامالی مسلم دنیا کے لئے اہم سبق ہے

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ دنیا اور عالمی ادارے امن کی طرف نہیں جائیں گے تو بڑا انسانی بحران پیدا ہو گا جس کو سنبھالنا تمام ممالک اور عالمی اداروں کے لئے ناممکن ہوگا،محمد فائق شاہ’’عالمی امن اور فلسطین‘‘ کنونشن سے خطاب کر رہے تہے، انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا نے فلسطین، کشمیر، عراق اور، شام میں ہونے والے مظالم سے سبق نہیں سیکہا، انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا تعلیم، ٹیکنالوجی اور معاشی انصاف کو یقینی بنائیں دنیا کی کوئی طاقت ان کی طرف میلی آنکہ سے نہیں دیکہ سکتی بدقسمتی سے معاشی اور معاشرتی ناانصافی نے اسلامی دنیا کو انتشار میں مبتلا کر رکہا ہے،استعماری قوتوں نے ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا بہر میں معاشی اور دفاعی حصار بنا رکہا ہے مسلمانوں میں دولت، وسائل اور صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے، مگر تاریخ سے سبق سیکہنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ غزہ کو قبرستان بنانے والے، معصوم بچوں، خواتین و بزرگوں پر فاسفورس بم برسانے والے انسانی حقوق کے دعویدار نہیں ہو سکتے، اقوام متحدہ، اسلامی سربراہی کانفرنس اور عرب لیگ کا جاندار موقف اختیار کرنا ہوگا، محمد فائق شاہ نے کہا کہ امن کے لیے سعودی عرب، ترکی، مصر اور پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا، مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم اور ٹیکنالوجی میں اپنے آپ کو مضبوط کریں یہی ترقی مستقبل میں مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے، دکہ کی اس گہڑی میں ہم فلسطینی عوام کے ساتہ ہیں امن و ترقی ہماری منزل اور انصاف اور اختیار عوام کو دینا ہماری منزل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں