40

غزہ میں شہیدوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچی

شہاب نیوز ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) رپورٹ کے مطابق،غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ گئی ہے جن میں سے آدھے سے زائد بچے ہيں۔ اس سے قبل بتایا گيا تھا کہ غزہ میں صیہونی  حملوں میں 7 ہزار 703 شہید ، 20 ہزار زخمی اور 2 ہزار لاپتہ ہیں۔واضح رہے فلسطین میں مزاحمتی تنظيموں نے گزشتہ 7 اکتوبر کو ” طوفان الاقصی ” نام سے ایک آپریشن شروع کیا تھا جس میں ہونے والی شکست کا بدلہ لینے کے لئے صیہونی حکومت غزہ پٹی جانے والے تمام راستے بند کرکے رہائشی علاقوں پر بمباری کر رہی ہے۔ مغربی ملکوں کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کی وجہ سے یہ حکومت فلسطینی بچوں اور خواتین کا قتل عام کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں