26

شیخ علی محمد کریمی مجلس علمائے مکتب اہلیبت بلتستان کے صدر منتخب فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت

سکردو ،معروف عالم دین شیخ علی محمد کریمی مجلس علمائے مکتب اہلیبت بلتستان کے صدر منتخب جبکہ شیخ کاظم سرورجنرل سیکرٹری بن گئے مجلس علمائے مکتب اہلبیت بلتستان کانئی تنظیم سازی اور حلف برداری کے حوالے سے ایک اجلاس سکردو میں ہوا اجلاس میں علماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر شیخ علی محمد کریمی کو صدر جبکہ شیخ کاظم سرور کو جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا معروف عالم دین ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی نے صدر اور جنرل سیکرٹری سے ان کے عہدے کا حلف لیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آغا سید علی رضوی نے دونوں عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید کااظہار کیا گیا کہ وہ اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے علماء کے مسائل اوردین مبین کی سر بلندی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے نو منتخب صدر شیخ علی محمد کریمی نے کہاکہ میں اپنے عہدے کی پاسداری کرتے ہوئے تنظیم کے دستور کے مطابق عہدہ براہ ہونے کی بھرپور کوشش کرونگا اس موقع پر علماء نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مظلوم فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں