اسلام آباد(سپیشل رپورٹر )ظالم کوئی بھی ہوچاہے مسلمان ہو یا غیر مسلم اس کا ساتھ نہیں دینا چاہیے اور مظلوم کوئی بھی ہو چاہے وہ مسلم ہو یا غیر مسلم اس کا ساتھ دیناچاہیے ، اسرائیل کے فسلطینوں پر مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر جماعت اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی نے یوم تاسیس کے موقع پر جماعت اہل حرم کے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلا س سے کیا آپ نے مزید کہا کہ تمام مسلمانوں کا کلمہ کی بنیاد پر اکھٹا رہنا اللہ کی منشا ہے اللہ یہ چاہتا ہے کہ مسلمان جسد واحد کی طرح رہیں اور اللہ کے رسولﷺ کا بھی یہی حکم ہےکہ مسلمان اکائی کی طور پر رہیں۔جماعت اہل حرم پاکستان امت پاکستان کو جوڑنے کا کام کر رہی ہے۔اجلاس سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اہل حرم ڈاکٹر محمد شیر سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت رسول ﷺ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا جماعت اہل حرم کا منشور ہے ، جماعت اہل حرم کا اہم کام عزت ناموس صحابہ و اہل بیت ہےاور یہ ہمارے لیے قابل فخرہے۔جماعت اہل حرم کے ایک رکن سے لے کر قائد جماعت تک ہم ناموس صحابہ و اہل بیت کا بیٹرہ اٹھائے ہوئے ہیں۔فلسطین پر مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اسرائیل کے فلسطین پر مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز کو بلند کیا ہے ۔اجلاس سے مولانا سلیم بٹگرامی، مولانا نور الوہاب، قاری عامر علی نعیمی، محمد حسنین،شکیل احمد، اسرار احمد ، اختر علی چشتی، امان حیدرنے خطاب کیا۔