37

قراقرم یونیورسٹی اور یو این ڈی پی کے اعلیٰ سطحی وفود کی ملامات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

گلگت،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے کنڑی ہیڈ ڈاکٹر سیموئل رزک کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات، وفد میں یو این ڈی پی کے اسسٹنٹ ریزیڈنٹ ریپرینزنٹیٹیو عامر خان گورایا اور صوبائی کوآرڈینیٹر عبد الباسط و دیگر موجود تھے جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے ڈینز،ہیڈآف ڈپارٹمنٹس اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ ملاقات میں دونوں اداروں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور باالخصوص موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی اور اداراتی وقار کو بلند کرنے میں یو این ڈی پی کا کردار لائق تحسین ہے۔ اس ادارے نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور تحقیق و تعلیم کے شعبے میں قراقرم یونیورسٹی کی بھرپور مدد کی جس کی بدولت نہ صرف یونیورسٹی بلکہ یہاں کے مقامی آبادیوں کو بھی مختلف شعبوں میں استعدار کار میں اضافےکے خاطر خواہ مواقعے حاصل ہوئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یو این ڈی پی آئندہ بھی یونیورسٹی کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون و معاونت جاری رکھے گا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یو این ڈی پی کے کنڑی ہیڈ ڈاکٹر سیموئل رزک نے یو این ڈی پی اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے جاری منصوبوں بالخصوص گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت حاصل شدہ اہداف پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح کے منصوبوں میں اشتراکت اور ہرممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں