42

ٹرانسپورٹ اور اشیاء خوردنوش کی نرخوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے گا

گلگت،وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون اور معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گلگت بلتستان میں ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیاء خوردنوش کے قیمتوں میں کمی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو عملدرآمد کے حوالے سے باقاعدہ ہدایات جاری کی جاچکی ہیں اور تمام اضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں میں قیمتوں میں کمی کے حوالےسے نوٹیفیکشن جاری ہونگے۔پیٹرولیم کے علاوہ تمام مصنوعات میں کمی کی گئی ہے۔ اگلے 48 گھنٹوں میں ٹرانسپورٹ اور اشیاء خوردنوش کی نرخوں میں کمی کی جائے گی۔عوام کو ہر صورت ریلیف دی جائے گی۔ اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وفاقی حکومت نے ڈیویلپمنٹ سیکٹر میں بڑی ریلیف دی ہے جس کیلئے ہم مشکور ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ اب پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال ہونگی۔میڈیا نشاندہی کرے اس پر ہر صورت ایکشن لیا جائے گا۔اگلے کچھ دنوں میں نتائج عوام کے سامنے رکھ دیں گے۔کرایوں میں بھی کافی حد تک کمی کی گئی ہے۔ تمام ڈپٹی کمشنرژ کو 48 گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے۔گلگت میں ریٹس کل سے اوایزاں ہوں گے۔معاون خصوصی ایمان شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کیلئے پرائس کنٹرول میکانزم کو فعال بنانے کیلئے محکمہ داخلہ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محکمہ بلدیات، محکمہ کامرس اور محکمہ اطلاعات کو مربوط انداز اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے،جس پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے اشیا ضروریہ کی قیمتوں اورٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی لانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،جس کے ثمرات عوام تک پہنچ جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں