گلگت ،اسوہ پبلک سکو ل اینڈ کالج یولتر سکردو میں چار روزہ سائنس اینڈ آئی ٹی نمائش کا آغاز ہو گیا ۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان محمد کاظم میثم ، صوبائی وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصر عبدا للہ خان ، کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم ، ڈی آئی جی بلتستان ریجن فرمان علی اور دیگر نے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش کا افتتاح کیا ۔ نمائش آئندہ تین روز تک جاری رہے گی۔ نمائش کا بنیادی مقصد طلباٗ کی رہنمائی اور انہیں مواقع فراہم کرنا ہے۔ اپوزیشن لیڈر محمد کاظم میثم ، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصر عبداللہ ، کمشنر بلتستان نجیب عالم اور ڈی آئی جی بلتستان ریجن فرمان علی نے سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سٹالز کا معاینہ کیا اور طلباٗ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا ، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسوہ یولتر میں آئی ٹی نمائش کو دیکھ کر دل خوش ہوا، یہاں طلباٗ کے آئیڈیا دیکھ اور سن کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ طلباٗ کی تخلیقی صلاحتوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اسوہ یولتر میں تعلیمی معیار بہت ذیادہ موثر اور بہترین ہے۔سائنس اور ٹیکنالوجی میں جدت اور بہتری وقت کی اہمیت ضرورت ہے ، موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اسوہ یولتر کے طلباٗ کی صلاحتیں لائق تحسین ہیں ، صوبائی وزیر پلاننگ راجہ ناصر عبداللہ مقپون نےکہا کہ اسوہ یولتر کا شمار مستند اور معیاری سکولوں میں ہوتا ہے۔ آئی ٹی نمائش میں طلباٗ کے تیار کردہ سافٹ وئیرز اور ایجادات کو دیکھ کر دلی تسکین ہوئی ، حکومت منفرد خیالات اور آئیڈیاز کے حامل طلباٗ کی بھر پور حوصلہ افزائی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ شیخ محسن علی نجفی کی دراندیشی اور اقدامات کے بدولت اسوہ ایجویکشن سسٹم ایک بہترین ادارہ بن چکا ہے اور اس کا معیار روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے ،کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم نے کہا کہ یہاں اکر طلباٗ کا اعتماد دیکھا اور ان کے منفرد آئیڈیاز اور ایجادات بھی دیکھ لی ان طلباٗ کی منفرد ایجادات دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ ہمارا مستقبل انہتائی شاندار ہے ۔ ڈی آئی جی بلتستان ریجن فرمان علی نے کہا کہ اسوہ یولتر ہر حوالے سے بہترین سکول ہے ۔ اس سکول کے بارے میں سن رکھا تھا لیکن یہاں آکر ان طلباٗ کے اعتماد اور قابلیت پر یقین آگیا ، یقینا ان ایجادات میں اساتذہ کی کاوشیں بھی شامل ہیں ، زہین طلباٗ کی حوصلہ افزائی ہونی چاہے ، مہمانوں نے مختلف سٹالز کا معائینہ کیا اور طلباٰ سے سوالات بھی کیے ، دوسری جانب طلباٗ کی جانب سے سائنسی ماڈلز ، مختلف ایجادات اور سافٹ وئیز ز حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ، مختلف نجی سکولوں نے بھی نمائش کا معائنہ کیا ، جبکہ معائنہ کرنے والے مہانوں میں اسسٹ کمشنر سکردو ، وائس پرنسپل پبلک سکول اینڈ کالج سکردو ،پرنسپل اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج سکردو ،اور دیگر شامل تھے ، پرنسپل اسوہ یولتر سر محمد کاظم نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
36