37

گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اور سہولیات کے حوالے سے کانفرنس منعقدد

اسلام آباد : گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کوفروغ دینے کیلئے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے سرینا ہوٹل اسلام آباد میں *GB Investment Roadshow* کے عنوان سے ایک روزہ انوسٹمنٹ کانفرنس منعقد ہوٸی جس میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ،صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات راجہ ناصر علی خان، وزیر صحت و قانون سید سہیل عباس، ڈپٹی چئیر مین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی ، مختلف ممالک کے سفراء ، گلگت بلتستان حکومت کے انتظامی آفیسروں سمیت پاکستان بھر سے متعدد سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔ایک روزہ کانفرنس منعقد کرنے کا مقصد گلگت بلتستان میں سیاحت،زراعت انفارمیشن ٹیکنالوجی ،ہاٸیڈرو پاور ، زراعت، منرل اینڈ مائننگ اور دیگر شعبوں میں پاکستان سمیت بیرون ملکوں سے سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کرنے کی طرف راغب کرنا اور حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور سہولیات کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود تھے اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان مواقع استفادہ کرنے کیلئے صوبائی حکومت سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کریگی۔ گلگت بلتستان حکومت نجی شعبے کو تقویت دینے اور سرمایہ کاری کیلئے آسان مواقع فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان کے دیگر علاقوں کی نسبت جراٸم کی شرح کم ہونے کی بدولت سرمایہ کاروں کے لٸے بہت موزوں خطہ ہے۔حالیہ برسوں میں حکومت نے آٸی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا ہے اس وقت 400 سمارٹ سکولز میں آٸی ٹی کی تربیت دی جارہی ہے۔ہیلتھ سیکٹر میں پاکستان کے سرکاری و غیر سرکاری ہسپتال گلگت بلتستان کے ہلیتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔انہوں نے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرواٸی۔

اس موقع پر وزیرمنصوبہ بندی و ترقی راجہ ناصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور صوبائی حکومت نے انفرا سٹرکچر کی بہتری، قدرتی وسائل، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے خصوصی اقدانات کئے ہیں اور بیرون ممالک سے بھی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے پالیسی بنیادوں پر اصلاحات کا نفاذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نے تعلیم ، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تسلی بخش اقدامات کئے ہہیں۔انہوں نے کہا کہ قلیل مدت میں گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں آئی ٹی پارکس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔صحت کے شعبے کو ترجیح دیتے ہوئے شفا انٹرنیشنل کے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات لی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان سرمایہ کاروں کے لئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے اور سرمایہ کاروں کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔ گلگت بلتستان کی ترقی میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور گلگت بلتستان انویسمنٹ روڈ شو اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ایک روزہ سرمایہ کانفرنس سے پاکستان بھر سے متعدد سرمایہ کاروں نے بھی خطاب کیا اور خطے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوۓ مستقبل میں گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں