59

ایس پی کھرمنگ اور اے آئی جی لاجسٹک کے اعزاز میں ڈی پی او آفس سکردو میں تقریب منعقدہ

سکردو،ریجنل پولیس آفیسر بلتستان فرمان علی نے کہا کہ ترقی پاکر نئی ذمہ داری لینا جہاں آفیسران کےلئے خوشی کا باعث ہے وہیں ان پر بھاری زمہ داری بھی عائد ہوتی ہے جسے خوش اسلوبی سے پورا کرنا بہت بڑی بات ہوتی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس سکردو سے ایس پی ترقیاب ہوکر فارغ ہونے والے ایس پی کھرمنگ سید اکبر رضوی اور اے آئی جی لاجسٹک سید سجاد حسین شاہ کے اعزاز میں ڈی پی او آفس سکردو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او بلتستان فرمان علی نے دونوں آفیسران کی سابقہ پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا ۔ ڈی پی او سکردو اسحاق حسین نے اس موقع پر کہا سید اکبر شاہ رضوی اور سید سجاد رضوی نے بطور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ایس ڈی پی او سکردو انتہائی فرض شناسی اور زمہ داری سے فرائض کی انجام دہی کی ان کی خدمات کو ڈسٹرکٹ پولیس سکردو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ تقریب کے آخیر میں دونوں آفیسران کو آر پی او اور ڈی پی او نے یاد گاری شیلڈ پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں