51

فلسطین کی سرزمین فلسیطینیوں کی ہے اور انھیں ایک آزاد ریاست کا مکمل حق حاصل ہے، روسی صدر

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیل حماس جھڑپوں میں ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ فلسطین کی سرزمین فلسیطینیوں کی ہے اور انھیں ایک آزاد ریاست کا مکمل حق حاصل ہے،عالمی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے حماس اسرائیل جھڑپوں سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین مذاکرات کے میز پر آئیں جس کے لیے ہم ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،ولادیمیر پوٹن نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ فریقین جنگ کو طول دینے کے بجائے سب کے لیے قابل قبول امن مذاکرات کے حل کی طرف آئیں گے۔ جنگ کو ہر قیمت پر پھیلنے سے روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ اس کا اثر بین الاقوامی صورتحال پر پڑے گا، روسی صدر نے کہا کہ فلسطینی جس سرزمین پر رہتے ہیں وہ تاریخی طور پر ان کی اپنی سرزمین ہے۔ فلسطینیوں کو اپنی ایک آزاد ریاست کے قیام کا پورا حق حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں